سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی عید الاضحیٰ کے پْرمْسرت موقع پر قوم کو مبارکباد

0
642

اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیم کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے آگے سر تسلیم خم کرتے ہوئے اپنے فرزند کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کیلئے پیش کیا، عیدِ قرباں ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے۔ یہ بابرکت موقع ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اپنے ذاتی مفادت، اختلافات اور خواہشات کو پسِ پشت رکھ کر صرف اور صرف اللہ کی رضا اور اس کے احکامات کی بجاآوری ہی ہمارا اولین فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الاضحی کے پْر مسرت موقع پر مسلم اْمہ خْصْوصاً پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں کیا جو اتوار کو پورے ملک میں نہایت مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے حجاج کرام کو حج اکبر کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ربِ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اْس نے کرونا کی جان لیوا وبا پر قابو پانے میں ہماری مدد فرمائی جس کے باعث دو سال بعد پاکستانیوں و دنیا بھر کے مسلمانوں کو اسلام کے اہم رکن حج کی ادائیگی کی سعادت نصیب ہوسکی۔ اسپیکر نے کہا کہ حضرت ابراہیم نے جس طرح اللہ تعالیٰ کے حکم کو بجا لاتے ہوئے قربانی کی عظیم مثال قائم کی ہمیں بھی ان کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے اپنے دین کی سربلندی کے لیے قربانی دینے سے دریع نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قول و فعل کے ذریعے ہم معاشرے میں برداشت ، امن و امان، بھائی چارے اور باہمی اتحاد کی مثال قائم کرسکتے ہیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو بہترین مستقبل فراہم کر سکیں۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان کا حصول ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ ان کی بے مثال قربانیوں سے ملنے والے اس وطنِ عزیز کی حفاظت کی ذمہ داری اس ملک میں رہنے والے ہر فرد پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے ترقی و خوشحالی کے لیے اپنے اختلافات کو بْھلا کر یکجا ہوکر کام کرنا ہوگا