لاہور( این این آئی)سپیشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں،عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایک روز کے لئے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔سپیشل کورٹ سینٹرل کے جج اعجاز اعوان نے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف سرکاری مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر وکلاء کی جانب سے ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی ۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ سپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست کرنے والے وکیل پر اعتراض کرتے ہوئے استفسار کیا کہ وکیل امجد پرویز کہاں ہیں ؟معاون وکیل نے جواب دیا کہ امجد پرویز آج پیش نہیں ہو رہے، اس پر جج نے معاون وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ کا وکالت نامہ نہیں، آپ کیسے حاضری معافی کی درخواست کر سکتے ہیں ؟۔معاون وکیل نے بتایا کہ مجھے شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے اتھارٹی دی ہے۔جج نے کہا کہ قانون کے مطابق دیکھتا ہوں حاضری معافی کی درخواست کون دائر کرسکتا ہے۔کیس کی مختصر وقفے کے بعد دوبارہ سماعت میں عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کے تاخیر سے پیش ہونے پر نوٹس لے لیا۔جج نے کہا کہ ٹرائل میں نامزد ملزمان کے وکلا ء کے وکالت نامے بھی نہیں آئے، ملزمان کی ضمانتیں کیا کنفرم ہوئیں،انہوں نے معاملے کو سنجیدہ لینا چھوڑ دیا۔وکلاء نے کہا کہ ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں ،جو عدالت کا احترام نہ کرے ہم اس کی وکالت نہیں کرتے ،ہمارے لیے عدالت کا تقدس اولین ترجیح ہے۔ جج نے کہا کہ آپ سب بیٹھے میں ابھی آڈر کرتا ہوں ۔عدالت نے کیس کے دو ملزمان شہباز شریف کے بیٹے ملزم سلمان شہباز اور ملزم طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلی جبکہ عدالت نے شریک ملزم مقصود کی ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیل بھی مانگ لی۔عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف سماعت 30 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...