سینیٹر رحمان ملک کا شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے یومِ پیدائش پر خراج تحسین

0
241

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے یومِ پیدائش پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے افکار پورے امت مسلمہ خصوصاً پاکستانیوں کیلئے قیمتی علمی اثاثہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہوکر ہم ترقی یافتہ اقوام کے صف میں شامل ہوسکتے ہیں، علامہ اقبال نے شاعری و خطبات کے ذریعے پاک و ہند کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا۔ انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال نے نوجوانوں کیلئے شاہین کا استعارہ استعمال کرکے انکی حوصلہ افزائی کی ہے، پاکستانی نوجوان کو افکار اقبال سمجھنا اور ان پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ وقت ہے کہ ہم دن رات محنت کرکے پاکستان کو حقیقی معنوں میں وہ ریاست بنائیں جسکا تصور شاعر مشرق نے پیش کیا تھا۔