اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ،کورنا کی موجودہ صورتحال پرجائزہ لیا گیا

0
186

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس میں کورنا کی موجودہ صورتحال پرجائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں کورونا وائرس کی شرح مثبت میں حالیہ اضافے اور قومی رابطہ کمیٹی کے بعد کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ صوبائی چیف سیکرٹریز کی جانب سے اجلاس کو زیادہ شرح والے شہروں میں اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور بتایاگیاکہ شہروں میں ماسک کے استعمال اور شادیوں کی آؤٹ ڈور تقریبات کے لیے جاری گائیڈ لائینز پر عمل کروایا جارہا ہے ،اجلاس میں بڑے شہروں میں شرح مثبت میں تیزی سے اضافے کی نشاندہی کی گئی۔ بتایاگیاکہ مْلک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کی شرح 4.5 فیصد تک پہنچ چْکی ہے،ملک کے 15 شہروں میں کورونا وائرس کی مثبت شرح زیادہ ہے،حیدرآباد میں مثبت شرح سب سے زیادہ 16.59 فیصد, گلگت میں 15.38 اور ملتان میں 15.97 فیصد ہے،مظفرآباد میں شرح 14.12 فیصد, میرپور میں 11.11 فیصد اور پشاور میں 9.69 فیصد ہوچکی ہے ،کوئیٹہ میں شرح 8.03 فیصد, اسلام آباد میں 7.48 فیصد اور کراچی میں 7.12 فیصد ہوچکی ہے ،لاہور میں کورونا وائرس مثبت کیسز کی شرح 5.37 فیصد جبکہ راولپنڈی میں 4.63 فیصد ہوچکی ہے،مْلک کے 4136 مختلف حصوں پر مائکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاز کیا گیا ہے۔