اسلام آباد (این این آئی)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاعرِ مشرق کو ان کے 143 ویں یومِ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ علامہ اقبال جتنے عظیم شاعر ہیں، اتنے بڑے فلسفی و سیاسی مدبر تھے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ وہ مسلمانانِ برصغیر کی سیاسی جدوجہد کے فکری محاذ کے روحِ رواں تھے،شاعرِ مشرق نے عوام کو استبداد کی غلامی سے نجات حاصل کرنے کا درس دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کلام اقبال نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے، جو مذہبی رواداری اور روشن خیالی کا پیغام ہے۔ انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آج عہد کریں، جمہور کے حقوق کی حفاظت کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پیپلز پارٹی فکرِ اقبال کی روشنی میں مساوات اور وسیع تر اتفاق و ہم آہنگی کیلئے سرگرمِ عمل ہے
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...