اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے شاعر مشرق اور عظیم مفکر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 143ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم اقبال کے موقع پر حکیم الامت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا افکارِ اقبال متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ پیہم رہنمائی کر رہے ہیں۔عمران خان نے عالم اسلام کے مشہور دانشور اور انقلابی مفکر ڈاکٹر علی شریعتی کا اقبال پر لکھا گیا ایک مضمون بھی شیئر کیا۔عمران خان کی جانب سے شیئر کردہ علی شریعتی کے مضمون کا آغاز کچھ یوں ہے۔” وہ (اقبال رحمتہ اللہ علیہ) مادیت کے خمیر سے اٹھنے والے خالص روح کے حامل عظیم صوفی ہیں جوبیک وقت سائنس، تکنیکی ترقی، اور ہمارے عہد میں انسانی منطق کی پیش قدمی کو تعظیم وتوقیر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...