صدر مملکت کا آئین کے خلاف بات کرنا ان کے عہدے کے خلاف ہو گا، حامد خان

0
190

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر سپریم کورٹ بار حامد خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا آئین کے خلاف بات کرنا ان کے عہدے کے خلاف ہو گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ فل کورٹ کا مطالبہ مناسب نہیں ہے، پہلے بھی فیصلہ پانچ ججوں کی بینچ نے کیا تھا، مناسب یہی ہے کہ پانچ ججوں کا بینچ بننا چاہیے۔حامد خان نے کہا کہ آئین کہتا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی فیصلہ کریگی کہ کس کو ووٹ دینا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نہیں، جو بھی ہونا ہے آئین کے اندر ہونا ہے۔سابق صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ صدر مملکت کا آئین کے خلاف بات کرنا ان کے عہدے کے خلاف ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ صدر مملکت بتا دیں کہ آئین میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار کہاں لکھا ہے۔