جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف دھرنا 11ویں روز میں داخل

0
54

راولپنڈی (این این آئی)جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف دھرنا 11ویں روز میں داخل ہوگیا ہے اوردھرنے میں شرکاء کی تعداد میں بھی دن بہ دن مسلسل اضافہ ہو رہا ے۔

بجلی کے بھاری بلز، بے جا ٹیکسز، آئی پی پیز سے معاہدے، پیٹرول کی قیمتوں اور دیگر مطالبات کے لیے جماعت اسلامی کا لیاقت باغ چوک میں جاری دھرنے کا آج گیارہواں دن ہے۔

دھرنے میں ملک بھر سے آئے ہوئے شرکا کا جوش و خروش دیدنی ہے۔پیر کے روز بھی جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے کے شرکا کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا،چنے اور نان سے تواضع کی گئی جب کہ اس دوران تاجر تنظیموں کی جانب سے جماعت اسلامی کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے دھرنے میں شرکت کی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں تاجروں نے دھرنے کے اطراف اپنے حمایتی بینرز بھی آویزاں کردیے ہیں۔