لاہور(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کردی۔
ترجمان لیسکو کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی صارفین کی مشکلات کے پیش نظر بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی اخری تاریخ میں توسیع کی ہدایت کی گئی تھی۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے جولائی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں10 روز کی توسیع کردی ہے۔
لیسکو کا بتانا ہے کہ تاریخ میں توسیع سے صارفین پر عائد ہونیوالا جرمانہ بھی ختم ہوگیا ہے جب کہ لیسکو صارفین ویب سائٹس سے نیا بل وصول کر سکتے ہیں۔