سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے تمام آئی پی پیز سے معاہدوں کی کاپیاں طلب کرلیں

0
63

اسلام آباد(این این آئی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے بجلی پیدا کرنے والے تمام اداروں (آئی پی پیز) سے معاہدوں کی کاپیاں طلب کرلی ہیں۔

سینیٹر محسن عزیز کہتے ہیں کہ توانائی کا شعبہ ملک کے لیے قومی سلامتی اور ایمرجنسی کا معاملہ بن چکا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے 1994 سے اب تک آئی پی پیز سے کیے جانے والے تمام معاہدوں کی کاپیاں طلب کی ہیں۔

اسپانسرز کے نام بھی مانگے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ان معاہدوں میں مختلف ادوار میں کی جانے والی تبدیلیوں کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی یہ بھی جاننا چاہتی ہے کہ جس وقت پاکستان میں آئی پی پیز سے معاہدے کیے گئے تب خطے کے دیگر ممالک نے بیرونی آئی پی پیز سے معاہدے کن نرخوں اور شرائط پر کیے۔