رواں سال کا 13واں پولیو کیس بلوچستان سے رپورٹ

0
161

قلعہ عبد اللہ (این این آئی)بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کا 11 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تشخیص ہوگئی جس کے بعد رواں سال خطرناک وائرس سے متاثرین تعداد تعداد 13 تک جا پہنچی ہے۔

انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق بچے میں معذوری کی علامات 17 جولائی کو ظاہر ہوئیں، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد نے کہا بچوں کو پولیو سے بچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں ویکسینیشن کی شرح بڑھانے کے لیے حکومت نے اقدامات شروع کردیے ہیں۔