گندم خریداری کرپشن کیس میں اہم پیشرفت، سابق جی ایم پاسکوگرفتار

0
30

لاہور(این این آئی)پاسکو گندم خریداری کرپشن کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے سابق جی ایم پاسکو ظہور احمد رانجھا کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سابق جی ایم پاسکو کو ایم ڈی پاسکو کی گندم خریداری پالیسی تبدیل کرنے پر گرفتار کیا گیا، ظہور احمد رانجھا نے گندم خریداری پالیسی فراڈ کر کے تبدیل کی، پالیسی میں کسانوں کے بجائے آڑھتیوں سے گندم خریدنے کا لکھا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گندم پالیسی میں سابق جی ایم نے تمام ڈسٹرکٹ آفیسر کو ایم ڈی پاسکو کے دستخط کیساتھ پالیسی لیٹر جاری کیا، پالیسی تبدیل کرنے اور جعلی دستخط کرنے کی دفعات کے تحت ظہور رانجھا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق ایم ڈی پاسکو کو بھی اس کیس میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔دائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے، پاسکو گندم سکینڈل میں میرٹ پر تفتیش کی جا رہی ہے۔