لاہور(این این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے سولر پینل مہیا کرے گی، لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ میں غیر ملکی اداروں کے دلچسپی خوش آئند ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی جبکہ لاہور کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں نجکاری سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے فیلڈ ہسپتال، کلینک آن ویلز اور پہلی ایئر ایمبولینس کی لانچنگ پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کومبارکباد دی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 600 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے پراجیکٹ کی تکمیل سے عوام کو سہولت ہوگی، پنجاب میں پانچ بڑی ایکسپریس ویز بنا کر شہروں کو ایک دوسرے سے منسلک کر رہے ہیں، روڈز کی تعمیر، توسیع و مرمت علاقے کے عوام کیلئے خوشحالی کا پیغام لاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے سولر پینل مہیا کرے گی، لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ میں غیر ملکی اداروں کے دلچسپی خوش آئند ہے۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی پرفارمنس قابل تحسین ہے، روڈز، ایجوکیشن، ہیلتھ پراجیکٹس اور ستھرا پنجاب کامیابی سے ہمکنار ہوں گے، مہنگائی پر قابو پانے کے لئے مریم نوازشریف کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی آئی اے سمیت خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہوگا، بورڈ آف انویسٹمنٹ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ون ونڈو اور ایز آف بزنس شروع کر چکا ہے
مقبول خبریں
بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کررہا،پاکستان تسلط کے سامنے نہیں جھکے...
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے...
سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا
کراچی (این این آئی)سارہ خان کے اینٹی فیمینزموقف پر سوشل میڈیا پر بحث کا طوفان برپا ہوگیا۔پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ سارہ...
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...