گوپس(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عمران خان جیسے شخص کا نام لینا بھی پسند نہیں کرتیں،حکومت کو ایک ہی کام آتا ہے جس کا نام انتقام، بدزبانی اور نوازشریف سے حسد ہے،جعلی حکومت کی قسمت میں عوام کی خدمت کرنا نہیں لکھا،عمران خان اور ساتھی جب منہ کھولتے ہیں تو غلاظت ٹپکتی ہے،حکومت کا جہاز ڈوب رہا ہے، اب کوئی سوار نہیں ہوگا بلکہ چھلانگ لگائے گا، آج جو بیماری لاحق ہے اس کا نام عمران خان ہے، دنیا میں کووڈ 19 اب آیا تاہم پاکستان میں 2018 میں یہ بیماری آگئی تھی جو ماسک پہننے سے نہیں جائے گی ، اٹھاکر باہر پھینکنے سے جائے گی،لیگی اراکین گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے سینیٹ اور پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں۔ پیر کو عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں گوپس نہیں آئی اپنے بھائیوں کے گھر آئی ہوں، اگر گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئی تو گوپس کو ضلع کا درجہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع بتارہا ہے گلگت بلتستان میں شیر آئیگا، آپ لوگ بہت مشکل اور دشوار گزار راستوں سے آئے ہو گوپس کے فنڈز ریلیز ہوچکے ہیں تاہم جعلی حکومت اسے روک کر بیٹھی ہے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے گلگت بلتستان میں سابقہ دور حکومت کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ہمارے وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، یہاں سیاحت کو فروغ اس لیے ملی کیونکہ مسلم لیگ (ن) یہاں امن لے کر آئی۔انہوںنے کہاکہ دیامر اور بھاشا ڈیم پر نواز شریف نے جتنا کام کیا وہ آج تک کسی حکمران نے نہیں کیا تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ وہاں کے عوام کو اس کا معاوضہ صحیح نہیں دیا جارہا اور نوکریوں میں بھی ان کا حق نہیں دیا جارہا،
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...