کراچی سے خوبصورت یادیں لے جارہا ہوں، امریکی قونصل جنرل

0
85

کراچی (این این آئی)کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل کونریڈ ٹریبل نے اپنے الوداعی بیان میں کہا ہے کہ اپنے ساتھ خوبصورت یادیں لے جارہا ہوں۔ اپنے بیان میں کونریڈ ٹریبل کا کہنا تھا کہ کراچی کی موسیقی، کھانے اور خوشبو سب کچھ شاندار رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی اور پاکستانی عوام کو قریب لانے کی کوشش کی، کراچی کے ذائقے دار کھانوں کو کبھی نہیں بھول سکتا۔کونریڈ ٹریبل نے مزید کہا کہ پرامید ہوں امریکا اور پاکستان میں مزید قربتیں بڑھیں گی۔