حکومت نے غیرذمہ داری دکھائی، ایک اور 9 مئی ہو سکتا تھا’علی محمد خان

0
71

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نے این اوسی منسوخ کر کے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اور 9 مئی ہو سکتا تھا۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے آنے والے علی محمد خان نے نجی تی سی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کو نہ اٹھایا جاتا اور ان کا پارٹی سے رابطہ بحال رہتا تو وہ تب بھی اپنا کردار ادا کرتے۔علی محمد خان نے کہا کہ علیمہ خان نے جب بانی پی ٹی آئی سے بات کی تب تک بہت سی چیزیں کلیئر نہیں تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھاری دل کے ساتھ جلسہ موخر کیا، اب انہوں نے کہہ دیا ہے کہ 8 ستمبر کو جلسہ لازمی ہوگا۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اب حکومت، ریاستی اداروں اور مقتدرہ کی ذمہ داری ہے کہ 8 ستمبر کو ہمیں پر امن جلسہ کرنے دیں۔