اسلام آباد(این این آئی)ہائی کورٹ نے لاپتا بھائیوں کے کیس میں حکومتی اداروں کی بے حسی کو افسوس ناک قرار دے دیا۔اظہر مشوانی کے 2 لاپتا بھائیوں کی بازیابی کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 6 جون سے لاپتا اظہر مشوانی کے بھائیوں کا کچھ معلوم نا ہو سکا۔ عدالت نے حکومتی اداروں کی بے حسی کو افسوسناک قرار دے دیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ توقع ہے اٹارنی جنرل اس معاملے پر وزیر اعظم سے ملیں گے۔ حکومت کی جانب سے عدالت کے سامنے کمزور جواب دیا گیا۔حکم نامے میں مزید لکھا گیا ہے کہ عدالت کو امید نہیں یہاں تک اس ملک کا چیف ایگزیکٹو اس کیس کی طرف توجہ دے گا۔ فریقین کی طرف سے اس معاملے میں بے حسی افسوسناک ہے۔ درخواست گزار وکیل کے جزوی دلائل ہو چکے ہیں۔ آئندہ سماعت پر دستیاب بینچ کے سامنے کیس مقرر کریں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...