وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے جاپان کے سفیر کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

0
206

اسلام آباد (این این آئی)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو نے یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور جاپان کے سفیر نے ملاقات کے دوران پاکستان جاپان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تمام سطحوں پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے کے لیے باہمی عزم کا اعادہ کیا گیا۔