ڈھاکہ (این این آئی) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی مشیر صحت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف طلبہ کے احتجاج کے دوان ایک ہزار سے زیادہ افراد مارے گئے جبکہ 400 سے زیادہ کی بینائی متاثرہ ہوئی ہے۔ڈھاکہ کی میڈیا رپورٹ کے مطابق عبوری حکومت میں صحت کی مشیر نورجہاں بیگم نے راجر باغ میں سینٹرل پولیس ہسپتال کے دورے کے موقع پر زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت بھی کی اور ہسپتال کے حکام اور ڈاکٹروں کے ساتھ زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کی ذمہ داری لینے اور زخمیوں کا مفت علاج کرنے کا وعدہ کیا ہے، ہم امریکا میں سیوا فاؤنڈیشن کے ساتھ رابطے میں ہیں، جن لوگوں کی بینائی ختم ہو گئی ہے یا ان کی آنکھوں میں تکلیف ہے ہم نے ان کی فہرستیں فاؤنڈیشن کو بھیج دی ہیں اور انہوں نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ وہ جلد ہی اپنے ڈاکٹر ان لوگوں کے علاج کے لئے بنگلہ دیش بھیجیں گے۔صحت کی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کا علاج اصفہانی اسلامیہ آئی انسٹی ٹیوٹ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آپتھلمولوجی اینڈ ہسپتال کے ساتھ ساتھ چٹاگانگ آئی ہسپتال اور دیناج پور میں کیا جائے گا، بہت سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہیں جن میں سے کچھ کو ٹانگوں میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور ان کی ٹانگیں کاٹنا پڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ افراد کے مناسب علاج کے لئے بیرون ملک سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم منگوانے کے لئے مختلف ڈونر تنظیموں اور ورلڈ بینک کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...