امارات کا غزہ میں انسداد پولیو مہم کیلئے 50لاکھ ڈالرز کے عطیے کا اعلان

0
100

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے غزہ میں انسدادِ پولیو مہم کیلئے 50لاکھ ڈالرز کے عطیے کا اعلان کر دیا۔غرب میڈیاکے مطابق اقوامِ متحدہ کی جانب سے غزہ میں(آج)اتوار سے انسدادِپولیو مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے انسدادِ پولیو مہم سے قبل عملے کی سلامتی اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سربراہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے مطالبہ کیا کہ فریقین طبی عملے، صحت کی سہولتوں اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں 6لاکھ 40ہزار بچوں کو انسدادِ پولیو ویکسینیشن کی ضرورت ہے۔عرب میڈیا نے بتایا کہ غزہ میں انسدادِ پولیو مہم کیلئے ویکسین کی 1.26ملین خوراکیں پہنچا دی گئی ہیں۔غزہ میں طبی حکام، ڈبلیو ایچ او، یونیسف، انروا اور دیگر امدادی تنظیموں کے 2ہزار 700ہیلتھ ورکرز انسدادِ پولیو مہم میں حصہ لیں گے۔