اولان باتار(این این آئی)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن عالمی عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے باوجود منگولیا کے دورے پر پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔غیرملکی میڈیاکے مطابق روسی صدر پر گزشتہ سال بین الاقوامی فوجداری عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ روسی رہنما یوکرین کے بچوں کی مبینہ غیر قانونی ملک بدری کے الزام میں عالمی عدالت کو مطلوب ہیں۔منگولیا کے صدر نے دارالحکومت اولان باتار میں ایک پروقار تقریب میں ان کا استقبال کیا۔کریملن کے ایک ترجمان نے کہا کہ انہیں اس بات پر کوئی تشویش نہیں ہے کہ اس دورے کے دوران صدر پیوٹن کو گرفتار کر لیا جائے گا۔منگولیا کے صدر اوخناگین خریلسوخ سے ملاقات کرنے والے روسی رہنما کے استقبال کے لیے گھوڑوں پر سوار فوجیوں نے دارالحکومت کے چنگیز خان اسکوائر پر انہیں سلامی پیش کی۔
مقبول خبریں
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا توسیع لینے سے انکار، رانا ثنا اللہ کے...
اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثنا اللہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے ایکسٹینشن...
لاہور آؤ، ہم انتظار کریں گے،وفاقی وزرا کا علی امین گنڈا پور کے الٹی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سفیران امیر مقام نے...
پی ٹی آئی بے اختیار لوگوں سے کیوں بات کرنا چاہتی ہے؟،مصدق ملک
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے بے اختیارلوگوں سے کیوں بات کرنا چاہتے ہیں؟ جی...
7 ستمبر’ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وزیرداخلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔یوم فضائیہ...
اسحق ڈار سے (ن) لیگ برطانیہ کے وفد کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور...
لندن (این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ پاکستان محمد اسحاق ڈار سے مسلم لیگ (ن )برطانیہ کے وفد کی پاکستان ہائی کمیشن...