اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بہترین انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تھے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہمارا پارٹی کا اسٹرکچر موجود ہے، امید ہے 2 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے الیکشن کمیشن ہماری راہ میں مزید رکاوٹیں نہیں ڈالے گا، لاہور کا جلسہ اپنے وقت پر ہوگا۔بیرسٹرگوہر نے کہا سپریم کورٹ بھی اب چیزیں واضح کر چکی ہے، الیکشن کمیشن کے لئے یہ مناسب نہیں وہ ایک پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر بات کرے اور باقیوں کو چھوڑ دے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، ہم نے جو دستاویزات جمع کروائے تھے وہ ابھی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے پاس ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے درخواست کی تھی کہ ایف آئی اے سے تمام دستاویزات طلب کیے جائیں، پی ٹی آئی 175 سیاسی جماعتوں میں واحد جماعت ہے جس نے شفاف ترین انٹرا پارٹی الیکشن کروائے۔
مقبول خبریں
صدرِ مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دئیے
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیے۔اس سے قبل وزیرِاعظم شہباز شریف...
محسن نقوی کا جنوبی و شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 12 دہشتگردوں کو...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی و شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر...
دنیا کے نایاب ترین ممالیہ انڈس ڈولفن کی تعداد میں اضافہ انتہائی خوش آئند...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے انڈس ڈولفن کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے...
بلاول بھٹو زر داری کا شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو ان کے یومِ شہادت...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے...
وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے روئیی گروپ کی وفد کی ملاقات
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے...