گرلز جونیئر کراٹے چیمپئن شپ ، دی ماسٹرز اکیڈمی مارشل آرٹس نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

0
38

اسلام آباد (این این آئی) ڈیفنس ڈے گرلز جونیئر کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد، دی ماسٹرز اکیڈمی مارشل آرٹس نے پہلی، پرویز کراٹے کلب نے دوسری اور چیمپئن کراٹے سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈیفنس ڈے گرلز کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد سوسائٹی ہال Gـ15، اسلام آباد میں ہوا۔ چیمپئن کراٹے سکول Gـ15 نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔) چمپیئن شپ کا انعقاد صدر اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن عدیل احمد کی زیر سرپرستی کیا گیا جبکہ اس چیمپئن شپ کے چیف آرگنائزر محمد عدنان اسلم جنرل سیکرٹری اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن تھے۔ چیمپئن شپ میں اسلام آباد کے تمام PKF رجسٹرڈ کراٹے کلبوں نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کی کامیابی میں چیئرمین IKA سینسی اعجاز الحق، خزانچی IKA پرویز اقبال، اور باقی ٹیکنیکل آفیشلز رب نواز بٹ، ناصر اشرف، اور وسیم افسر کا اہم کردار رہا۔ میزبان خرم شہزاد نے بہترین میزبانی کے فرائض انجام دیے۔اختتام پر جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ معروف کاروباری شخصیت ثنا اللہ کیانی نے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی، اور آئندہ بھی کراٹے کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔