اسلام آباد (این این آئی)مخصوص نشستوں کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔الیکشن کمیشن میں درخواست محسن ایوب اور آمنہ شیخ کی جانب سے دی گئی ہے۔ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ قرار دیا جائے مخصوص سیٹوں کے لیے فہرست نہ دینے والی پارٹی مخصوص سیٹوں کی اہل نہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جن امیداروں نے انتخابات میں پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا انہیں ڈیکلیئر کیا جائے، قرار دیا جائے سیاسی جماعت میں جانے والے آزاد ارکان دوبارہ پارٹی تبدیل نہیں کر سکتے۔ن لیگ کے ارکان نے کہا کہ پارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر دی ہے، پارلیمنٹ نے ترامیم کا اطلاق ماضی سے موثر قرار دیا ہے۔ترمیم کے مطابق ایک مرتبہ وابستگی کا جمع سرٹیفکیٹ تبدیل نہیں ہو سکتا، الیکشن ایکٹ کے مطابق فہرست نہ دینے والی جماعت مخصوص نشتوں کی اہل نہیں، ترامیم کے مطابق ایک مرتبہ وابستگی کا جمع سرٹیفکیٹ تبدیل نہیں ہو سکتا۔
مقبول خبریں
پاکستان کا فلسطین اور مشرق وسطی میں قیام امن کیلئے 5نکاتی منصوبہ پیش
ااسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے فلسطین اور مشرق وسطی میں قیام امن کیلئے 5نکاتی قابل عمل منصوبہ پیش کر دیاجبکہ سینیٹرمشاہد حسین سیدنے کہاہے...
بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں ٹرمپ کے کردار کی توقع خام خیالی...
کراچی (این این آئی)سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ سوچنا خام خیالی پر مبنی ہوگا کہ نومنتخب امریکی صدر...
پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد...
پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا، جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں متاثرہ بچوں کی تعداد...
نارمل 3ہزار، ارجنٹ15ہزارمیں’حکومت کا پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹس کی نئی فیس کا اعلان کر دیا۔حکومت کی جانب سے ای پاسپورٹ، مشین...
پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان پہلے نمبر پر آگیا
ملتان (این این آئی)ملتان شہر رات میں بھی پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 1900 سے تجاوز...