لاہور(این این آئی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ معاہدے سے فرار کا راستہ حکومت کو مہنگا پڑے گا لہٰذا حکومت دھرنا معاہدہ پر عمل کرے۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں کا گھناؤنا کردار کھل کر سامنے آ رہا ہے، حکومت کے پیش نظر رہے جماعت اسلامی نے دھرنا ختم نہیں بلکہ مؤخر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کی پاپولریٹی سیاست نے ملک کو زہریلی پولرائزیشن میں مبتلا کر دیا ہے۔ سیاسی جماعتیں غیر منظم ہونے سے اسٹیبلشمنٹ کے لیے ترنوالہ بنی ہوئی ہیں۔نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت جلسوں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے آمرانہ روش اختیار کر رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ملک بھر میں لاپتا افراد کا مسئلہ بہت خطرناک ہو چکا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...