ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے خوبصورت اور کامیاب کپل عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی پیشہ ورانہ محاذوں پر کامیابی تو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔اس خوبصورت جوڑے کے حوالے سے یہ بات بھی سب جانتے ہیں کہ عالیہ بھٹ کو رنبیر کپور بچپن سے ہی بے حد پسند تھے، بعدازاں لمبے عرصے تک دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور 2سال قبل اس جوڑی نے شادی کرلی دونوں کے ہاں اب ایک بیٹی راہا بھی ہے۔لیکن کیا اس خوبصورت جوڑے کے قیمتی اثاثوں کی ملکیت آپ کے علم میں ہے؟ نہیں تو آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور 14اپریل 2022 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، اس وقت سے اب تک اس جوڑی کا شمار بالی وڈ کی کامیاب ترین ہی نہیں بلکہ امیر ترین جوڑیوں میں بھی کیا جاتا ہے۔حال ہی میں بھارتی میڈیا پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق عالیہ اور رنبیر کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 885 کروڑ بھارتی روپوں کے لگ بھگ بتائی گئی ہے۔بھارتی ویب سائٹ کومیو ڈاٹ کام کے مطابق رنبیر کپور 365کروڑ بھارتی روپوں اور عالیہ 520کروڑ بھارتی روپوں کے اثاثوں کی مالک ہیں، اس حساب سے عالیہ اپنے شوہر رنبیر سے کہیں زیادہ امیر ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ ممبئی میں متعدد جائیدادوں کی مالک ہیں۔رنبیر اور عالیہ اس وقت واسطو نامی ایک عالیشان اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں، اس اپارٹمنٹ کی قیمت 35 کروڑ بھارتی روپے ہے۔دوسری جانب عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کا نیا گھر بھی زیر تعمیر ہے جس کی مالیت 250 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔ بتایا جارہا ہے عالیہ اور رنبیر جلد ہی اس گھر میں اپنی بیٹی کے ساتھ منتقل ہوجائیں گے۔عالیہ بھٹ کی ملکیت میں ایک کپڑوں کا برانڈ اور پروڈکشن ہاؤس بھی شامل ہے جو کہ ان کے اپنے نام سے ہے۔ماں باپ کی بے انتہا دولت راہا کو بھی بالی وڈ انڈسٹری کے امیر ترین بچوں میں شامل کرتی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی کار کلیکشن میں 11مہنگی ترین گاڑیاں شامل ہیں۔عالیہ اور رنبیر کے کار کی کلیشن میں لینڈ روور، رینج روور، آڈی اے 8l اور مرسڈیز سمیت دیگر عالیشان گاڑیاں موجود ہیں جب کہ حال ہی میں اس کلیکشن میں بینٹلی کار کا اضافہ ہواہے۔
مقبول خبریں
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...
مولانا فضل الرحمن نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے...
اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں...
وزیراعظم کی سکھ برادری کو بیساکھی کی مبارکباد،اظہارتہنیت بھی کیا
اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور دنیا بھر میں سکھ برادری کو بیساکھی کے موقع پر مبارکباد یتے ہوئے سکھ...
اوورسیز پاکستانیوں نے تاریخی مالیت کی ترسیلات وطن بھیج کر ریکارڈ قائم کر دیا
کراچی(این این آئی)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں سال مارچ کے مہینے میں تاریخی مالیت کی ترسیلات وطن بھیج کر ریکارڈ قائم کر دیا۔سٹیٹ...