کراچی (این این آئی)معروف پاکستانی اداکار فواد خان ایک بار پھر بالی وڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 2016 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ‘اے دل ہے مشکل’ کے بعد فواد خان اب بھارتی اداکارہ ردھی ڈوگرا کے ساتھ بالی وڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ فواد خان بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ ردھی ڈوگرا کے ساتھ ایک رومانٹک اور کامیڈی فلم کریں گے، دیگر اداکاروں کا انتخاب ابھی ہونا باقی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ پراجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس حوالے سے پیپر ورک حال ہی میں مکمل کیا گیا ہے، فلم ڈائریکٹر کا نام ابھی سامنے نہیں آیا ہے اور اسے خفیہ رکھا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ رواں سال کے آخر تک شروع ہوجائے گی اور 2025 کے آخر یا 2026 کے آغاز میں اسے سنیما میں نمائش کیلیے پیش کیا جاسکتا ہے۔فواد خان اور ردھی ڈوگرا کی فلم کی شوٹنگ نیویارک اور لندن سمیت مختلف مقامات پر ہوگی۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...