لاہور(این این آئی)سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔اس کیس کے حوالے سے سرکاری وکیل نے رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں پیش کر دی۔عدالت نے سرکاری وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دیں اور راسخ الہٰی و زارا الہٰی کا نام بھی ای سی ایل سے نکال دیا۔واضح رہے کہ پرویز الہٰی و دیگر کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پرویز الہٰی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، وہ 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ کرنے اور برطانیہ جانا چاہتے ہیں۔عدالت نے سرکاری وکیل کی رپورٹ کی روشنی میں درخواستیں نمٹا دی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود نام پاسپورٹ اور ای ایک لسٹ سے نہیں نکالا جارہا۔ عدالت افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے۔
مقبول خبریں
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...
قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ پر قبضے کی کوششیں جاری ہیں، نیتن یاہو
تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے علاقے کو قبضے میں کر رہی ہے۔...