اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ترامیم کے خلاف ہماری جدوجہد مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہو گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب بڑے زیرک ہیں، ان کے ساتھ ہمارا اتحاد جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو دوام بخشنے کے لیے یہ ترامیم لے کر آ رہے ہیں، یہ آئینی نہیں، غیرآئینی ترامیم ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم اس بات پر متفق ہو چکے کہ عدلیہ سے متعلق قانون سازی پر ہمارا ایک موقف ہو گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کسی ادارے پر حملہ نہیں کیا، نہ کریں گے اور نہ یہ ان کے لیے مناسب ہے، ہمارے سیاسی مخالفین ہیں، وہ سیاسی مخالفین سے متعلق باتیں کر رہے تھے،ان کا مزید کہنا ہے کہ سیاست میں آپ ایک دوسرے کو یہ شرائط نہیں رکھتے کہ آپ معافیاں مانگیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں یہ ہوتا ہے، ایک دوسرے کے لیے راستے بند نہ کریں، آگے بڑھیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...