نریندر مودی ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود سے گزرے’خیرسگالی پیغام کی چھٹی

0
64

اسلام آباد(این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکا سے بھارت واپسی کے دوران پاکستانی فضائی حدود سے گزرے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نریندر مودی چھیالیس منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ شام پونے چھ بجے افغانستان سے چترال کے اوپر پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔نریندر مودی کا طیارہ شام ساڑھے چھ بجے لاہور کے قریب سے بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔واضح رہے کہ نریندر مودی نے امریکا کے سفر پر جاتے ہوئے بھی 45 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی تھی اور روایت کے خلاف وہ خاموشی سے گزرے۔