نیویارک (این این آئی)نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردی ہیں۔امریکا میں پائیدار ترقی کے اہداف ایس ڈی جی موومنٹ کے حوالے سے مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعاون پرشکرگزار ہیں۔ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی کڑی شرائط پوری کردیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں تعلیم کیشعبیمیں انقلابی اقدامات کیے۔ معاشرے کے محروم طبقے کیلیے پنجاب انڈومنٹ فنڈکااجراکیا جبکہ تعلیم کیفروغ کیلئے دانش اسکول کا قیام عمل میں لایاگیا۔ طلبا کو ہنرمند بنانے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 2022 میں پاکستان کو تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے خاطرخواہ اقدامات کیے۔ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جوکہ بڑا چلینج ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تباہ کن سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، اسکولوں سے باہر کروڑوں بچوں کو تعلیم کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بحرانوں، جنگوں اور بموں کو سب نے مل کر ختم کرانا ہے، تمام ممالک کو مل کر جنگیں روکنا ہونگی۔نیویارک میں وزیراعظم نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر معیزو سے بھی ملاقات کی جس میں تجارت و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں وفد کے ساتھ شریک ہوئے۔وہ جنرل اسمبلی اجلاس سے 27 ستمبر کو خطاب کریں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...