لاہور(این این آئی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دلانے کے لیے 29ستمبر کو پورے ملک میں دھرنے ہوں گے۔لاہور سے جاری بیان میں لیاق بلوچ نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے وگرنہ عوام اپنا حق چھین لیں گے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے معاہدے پر بدعہدی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فارم 45 اور 47 والے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے حمام میں ایک ہیں، حکومت ناکام نااہل اور اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہر دور کے حکمرانوں نے ملکی وسائل اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ضائع کیا، پاکستان قدرتی وسائل اور نوجوانوں سے مالا مال ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...