اچھی سیاست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

0
63

فیصل آباد (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اچھی سیاست نہیں کریں گیتو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کے نعرے لگانے والے بڑے آئے، اچھی سیاست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔انہوںنے کہاکہ سیاست کو ماضی میں بدنام کیا گیا، نوجوانوں کے لیے ماضی میں کوئی کام نہیں کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ کسان پیکیج کا اجرا کرنے جا رہے ہیں۔مریم نواز نے کہاکہ میری کابینہ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان وزیرکام کر رہے ہیں، ایک ہزار نوجوانوں کے لیے 60 ہزار ماہانہ اعزازیہ پروگرام لانچ کیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ عوام کی خدمت میری ذمہ داری ہے، نوجوان گالم گلوچ والا کلچر نہیں چاہتے، بلا کسی سیاسی تفریق کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں ہر سیاسی جماعت کے کارکن کی وزیراعلی ہوں، نوجوان اپنے محفوظ مستقبل کے لیے سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔