اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے معاشی اصلاحات کے باعث رواں سال پاکستان کے معاشی شرح نمو میں اضافے کی پیش گوئی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری آئوٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس پاکستان کی جی ڈی پی 2.8 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.4 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس پاکستان میں اوسط مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد رہی جبکہ رواں سال پاکستان میں اوسط مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک رہنے کا امکان ہے ۔اے ڈی پی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی اصلاحات کے باعث پاکستان کی جی ڈی پی میں اضافہ ہوا، معاشی استحکام کے لیے اصلاحات پر سختی سے عملدرآمد کرنا لازم ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان سرکاری اخراجات پر سختی سے کنٹرول کرے جبکہ پاکستان کو سماجی تحفظ کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق حکومت سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کرے اورنجی شعبہ کی ترقی کے لیے کاروباری ماحول کو بہتر بنایا جائے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں اور بہتر ریگولیٹری مانیٹری پالیسی اور ایکسچینج ریٹ کے باعث مہنگائی میں کمی ہوئی۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...