نیویارک (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کی، وزیراعظم نے ملاقات کو اچھا قرار دیا ہے۔صدر ورلڈ بینک نے کہا کہ ہم ملک کی ترقی کے پارٹنر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کے لیے اپنی ترجیحات واضح طور پر سامنے رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری کیلیے ٹیکنالوجی، علم، مالی تعاون پر فوکس کررہے ہیں، پاکستان کی میکرو اکنامک اصلاحات قابل تعریف ہیں۔دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف نے 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکیج کی منظوری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے معاشی اصلاحات کا نفاذ تیزی سے جاری ہے۔ وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کیلیے یونہی محنت جاری رکھیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...