ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے فلسطینی بھائیوں کو ماہانہ مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ غزہ کی پٹی اور اس کے گردونواح میں انسانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کردار ادا کیا جا سکے۔غیرملکی خبررساں ادار ے نے بتایاکہ سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے رپورٹ کے مطابق اس مالی امداد کا مقصد اسرائیل کی جانب سے تمام بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑانے سے آنے والے مصائب کو کم کرنا ہے۔مصنف اور سیاسی ماہر ڈاکٹر محمد الحربی نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی اور اس کے گردونواح کے لیے براہ راست امداد سعودی عرب کی طرف سے آتی ہے ۔ اس کام کے لیے ماہانہ رقم مختص کی جاتی ہے تاکہ غزہ کی طرف سے تباہی، محاصرے اور مسلسل قتل کے نتیجے میں ہونے والے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ سعودی عرب 8 دہائیوں سے فلسطین کی حمایت کر رہا ہے۔