وزیر اعظم شہباز شریف کی عبد المجید تبون کو الجزائر کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

0
25

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عبد المجید تبون کو الجزائر کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔منگل کو ایکس (سابق ٹویٹر)پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ عبد المجید تبون کے ساتھ پاکستان اور الجزائر کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت سمیت ہر شعبہ میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔