اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میرے دروازے آج بھی تحریک انصاف کے لئے کھلے ہیں، آج بھی جو کمیٹی بنی ہے اس کے ممبر موجود ہیں، آج تک پی ٹی آئی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔بلاول بھٹو نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 25 اکتوبر تک آئینی ترمیم نہ ضروری ہے، نہ مجبوری ہے، حکومت چاہے گی کہ آئینی ترمیم 25 اکتوبر سے پہلے ہو۔ پی پی چیئرمین نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے دور میں پہلی بار ہوا موجودہ چیف جسٹس نے اپنے اختیارات دوسرے جج سے شیئر کیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم جسٹس فائز عیسیٰ اور منصور علی شاہ دونوں کا احترام کرتے ہیں، چاہتے ہیں سب کے اتفاق رائے سے آئینی ترمیم لائیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ہو، پارلیمان میں کہا تھا کہ سب کو مل کر بہتری کے فیصلے لینا چاہئیں، پارلیمان کی ایسی کمیٹی بنے جہاں سب کی نمائندگی ہو، ہم ساتھ بیٹھنے کا ماحول بناتے ہیں تو پی ٹی آئی کی طرف سے خراب کیا جاتا ہے۔بلاول بھٹو نے بتایا کہ میرے دروازے آج بھی تحریک انصاف کے لئے کھلے ہیں، آج بھی جو کمیٹی بنی ہے اس کے ممبر موجود ہیں، آج تک پی ٹی آئی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔بلاول بھٹو نے بتایا کہ تحریک انصاف کا مشن پاکستان کو فیل کرنا ہے، اس کا سیاسی مقصد ہے کہ ملک جام ہو، چاہیمعیشت، حکومت، پارلیمان یا سیاست ہو۔پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملک نہ چلنے کا نقصان ہم سب کا ہوگا، سیاسی فائدہ تحریک انصاف کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مثبت سیاست کرنا چاہتی ہے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے جو کم ہوتی نظر ا?رہی ہے۔ہمیں حکومت کے ان مثبت اقدامات کی تعریف کرنا چاہئے، پی ٹی آئی کا مقصد آئی ایم ایف کا پروگرام سبوتاڑ کرنا، جوڈیشری نظام میں تبدیلی کو سبوتاژ کرنا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...