نیویارک(این این آئی)پاکستان نے اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے کثیر الجہتی ترقیاتی بینکوں کی طرف سے جاری کئے جانے والے قرضوں کے حجم میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی دوسری کمیٹی (اقتصادی اور مالیاتی) کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور نئی تحفظ پسندی تجارتی نیٹ ورکس کو پارہ پارہ اور عالمی معیشت کو درہم برہم کر رہی ہے، دنیا کے ساٹھ ممالک قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات بڑھ رہے ہیں اور ڈیجیٹل تقسیم ایک نئی ترقیاتی تقسیم بن سکتی ہے ،اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک منصوبہ بندی کے تحت کثیرالجہتی ترقیاتی بینک قرضوں کے حجم ، معیار اور رسائی میں اضافے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی مندوب نے بڑے پیمانے پر ترقیاتی بحران،قحط، غربت اور عدم مساوات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کی کوشش یہ ہونی چاہیے کہ وہ ترقی کے لیے ایکشن پلان پر معاہدے کے لئے سیاسی عزم کو مجتمع کرے جسے ا?ئندہ سال جولائی میں سپین میں ہونے والی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ (FfDـIV) میں اپنایا جا سکتا ہے
مقبول خبریں
دہشتگردی ،ملک دشمن مہم کیخلاف وفاق و صوبائی حکومتوں کی بڑی بیٹھک میں اہم...
اسلام آباد(این این آئی)دہشتگردی کے خلاف حکومت کے واضح اور دو ٹوک مؤقف پر وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی اور صوبائی قیادت کی...
وفاقی حکومت کا بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلیے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کیلیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔نیپرا میں...
پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے چین کا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض واپس کردیا جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر عارضی طور پر54...
بجٹ2025-26، ٹیکس محصولات کا ہدف 15 ہزار 270 ارب روپے مقرر
اسلام آباد(این این آئی)نئے مالی سال2025-26کیلئے بجٹ سازی کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جس میں بجٹ اہداف کا تعین جاری ہے۔ذرائع کے...
اٹلی کا شام کے لیے 73.2 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
روم (این این آئی )اٹلی نے انسانی بنیادوں پر شام کے انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور دیگر منصوبوں کے لیے امداد دینے کا اعلان...