کراچی(این این آئی)لبنان میں پھنسے ہوئے 79پاکستانیوں کیلئے خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی ۔وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق لبنان کی جنگ زدہ عوام کوفلاحی بنیادوں پر امداد روانہ کی جا رہی ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے 9 اکتوبر 2024 کو لبنان میں پھنسے ہوئے 79پاکستانیوں کے لیے ایک خصوصی پرواز کا اہتمام کیا جو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی۔گورنر سندھ کامران ٹسوری،وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی اور صوبائی وزیر صنعت جام اکرام اللہ دہریجو نے لبنان سے آنے والے پاکستانیوں کا استقبال کیا۔مزید برآں این ڈی ایم اے نے اسی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے لبنان کیلئے 3x ٹن ادویات پر مشتمل امداد بھی روانہ کی۔ یہ امدادی پیکج این ڈی ایم اے، پاکستان آرمی، اور الخدمت فاؤنڈیشن کی مشترکہ کاوش ہے۔وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے اور مسلح افواج کے حکام سمیت الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر سامان روانگی تقریب میں شرکت کی۔ پاکستان اس مشکل وقت میں لبنان کی عوام کی حمایت،ان کے ساتھ یکجہتی اور پرامن حل کا خواہاں ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...