اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا،قائداعظم نے سب سے پہلے وفاقی آئینی عدالت کی تجویز پیش کی تھی، قائد اعظم محمد علی جناح نے پہلی مرتبہ وفاقی آئینی عدالت کی تفصیل 27اکتوبر 1931کو لندن میں منعقدہ گول میز کانفرنس میں پیش کی، قائداعظم محمد علی جناح کی یہ تجویز تقریبا پی پی پی کی پیش کردہ تجویز سے مماثلت رکھتی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ قائداعظم نے شہریوں کے بنیادی حقوق کے نفاذ کیلئے وفاقی آئینی عدالت، ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیل کیلئے سپریم کورٹ اور ایک فوجداری اپیل کی عدالت کی تجاویز دیں،قائداعظم نے کہا تھاکہ کوئی بھی سوال جو وفاقی آئین سے متعلق ہو یا آئین سے پیدا ہو، اسے وفاقی عدالت میں جانا چاہئے،انہوں نے ایک ہی عدالت کو وفاقی قوانین پر وسیع دائرہ اختیار دینے کی بھی مخالفت کی۔بلاول بھٹوکے مطابق قائداعظم نے کہا کہ میں یہ مو قف رکھتا ہوں کہ کسی بھی شہری کو، اگر اس کے حق پر حملہ کیا جائے یا اسے چیلنج کیا جائے، ظاہر ہے کہ یہ آئین سے متعلق ہونا چاہئے، قائداعظم نے کہا کہ شہری کے حقوق پر حملے کا معاملہ براہ راست وفاقی عدالت میں جانے کا حق حاصل ہونا چاہئے،قائداعظم نے کہا کہ اس طرح کی حد بندی کے ساتھ، وفاقی عدالت اتنی زیادہ مصروف نہیں ہوگی، اور اس لئے مقدمات کو جلد نمٹایا جا سکے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائداعظم کے مطابق اس عدالتی نظام کا ایک اور فائدہ یہ ہوگا کہ الگ وفاقی عدالت کی تقرری کے دوران ایسے افراد کا انتخاب کریں جو آئینی معاملات میں خاص مہارت رکھتے ہوں، تو آپ ایسا نظام قائم کریں گے جو سب سے زیادہ قابل ترجیح ہو گی، گول میز کانفرنس میںقائد اعظم نے کہا تھاکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ ماہرین کا دور ہے اور ہندوستان میں ہم ابھی اس سطح پر نہیں پہنچے ہیں، قائداعظم صبح کے وقت آپ ہندو قانون کے ایک پیچیدہ سوال پر دلائل دے رہے ہوتے ہیں، اور دوپہر میں آپ روشنی اور ہوا اور آسانی کے معاملات پر بحث کر رہے ہوتے ہیں، قائداعظم کے گول میز کانفرنس میں آئینی عدالت کے حق میں دلائل دئیے تھے، اگلے دن آپ ایک تجارتی مقدمے کو دیکھ رہے ہوتے ہیں، اور تیسرے دن آپ شاید ایک طلاق کے مقدمے سے نمٹ رہے ہوتے ہیں اور چوتھے دن آپ ایک ایڈمرلٹی مقدمے کی سماعت کر رہے ہوتے ہیں، قائداعظم کے گول میز کانفرنس میں آئینی عدالت کے حق میں دلائل دئیے تھے، یہ قائداعظم کی جانب سے عدالتوں پر غیر ضروری بوجھ کو کم کرنے کا حل تھا جو ان کو دیے گئے وسیع دائرہ اختیار کی وجہ سے تھا۔چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ قائداعظم کی تجاویز بعد میں جرمنی کے 1949کے بنیادی قانون سے بھی مماثلت رکھتی تھیں جس نے وفاقی آئینی عدالت قائم کی۔
مقبول خبریں
وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور میں پارکنگ کا مربوط نظام وضع کرنے کا حکم
لاہور ( این این آئی)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے ارفع کریم ٹاور میں لاہور پارکنگ کمپنی کا دورہ کیا۔ سی ای او لاہور...
سندھ ہائی کورٹ،عارف علوی کی 3 مقدمات میں 20 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدرِ مملکت عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے 3 مقدمات...
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلی ٹی ٹوئنٹی میچ دس دسمبر کو کھیلا...
ڈربن (این این آئی)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلی ٹی ٹوئنٹی میچ دس دسمبر کو کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق دس...
پاکستان کی ترقی امن، ہم آہنگی اور انصاف پر منحصر ہے، وفاقی وزیر منصوبہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی...
معاشی استحکام کے بعد جامع وپائیدارنموکی طرف سفرکاآغازکر دیا گیاہے، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ معاشی استحکام کے بعد اب جامع وپائیدارنموکی طرف سفرکاآغازکیاگیاہے، کاروباراورسرمایہ کاری کے حوالہ...