کراچی (این این آئی)پاکستان کے شاہ زیب خان نے ایشیاء اوپن کیروگی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے 54 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد فلپائن کے کالمبا کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا۔پہلے راؤنڈ میں کالبا نے شاہ زیب کیخلاف 6 کے مقابلے میں 11 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے راؤنڈ میں شاہ زیب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10ـ3 اور تیسرا راؤنڈ 18ـ0 سے جیت کر پاکستان کیلئے ایونٹ میں پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اس سے قبل شاہ زیب نے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کے ہدایت توماکاکا کو 12ـ14.16ـ14 اور 22ـ0 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا 87 ویٹ کیٹیگری فائنل میں قازقستان کے کابلان نے پاکستان کے حمز سعید کو 5ـ1 اور 4ـ4 پوائنٹس کے مارجن سے شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لی
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...