اسلام آباد (این این آئی)سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کو بیٹے کی حمایت میں دوبارہ سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئے ۔دو ہفتے قبل بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کیا تھا۔بابر اعظم کے ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کے بعد اعظم صدیقی دوبارہ سوشل میڈیا پر ایکٹو ہو گئے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں اعظم صدیقی نے کہا کہ بابر اعظم جلد آپ کو کھیلتا اور فارم میں نظر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر کو آرام کرنے کا موقع دیا ہے۔بابر اعظم کے والد نے کہا کہ کچھ نہیں ہوا، ہم اللہ کی رضا سے راضی تھے، ہیں اور رہیں گے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ سے بابر اعظم سمیت شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ آرام کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ پی سی بی کے مطابق بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے، نوجوان کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک پرفارمرز کو انگلینڈ کے خلاف موقع دیا جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...