اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ای این ٹی ڈاکٹر کو فوری معائنے کی اجازت دی جائے۔بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تک ان کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی، ڈاکٹر عاصم کو 15 اکتوبر 2024 کو جیل میں درخواست گزار تک رسائی نہیں دی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو پندرہ روزہ شیڈول کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے معائنے کی اجازت دی جائے۔متفرق درخواست میں عبوری ریلیف کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ای این ٹی ڈاکٹر کو 23 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی کے معائنے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو ایس سی او سربراہ کانفرنس کے موقع پر احتجاج کی کال اس شرط پر واپس لی تھی کہ بانی چیئرمین طبی معائنہ کرایا جائے گا تاہم پی ٹی آئی چیئرمین کے ذاتی معالج کو جیل میں رسائی نہیں دی گئی تھی اور 2 سرکاری ڈاکٹرز نے جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کا معائنہ کرکے ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...