راولپنڈی (این این آئی)قومی ٹیم کے نائب کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے کہا ہے کہ ہم راولپنڈی میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی اسپنرز کے لیے سازگار وکٹ بنانے کی کوشش کریں گے۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جس طرح سے ہمیں دوسرے میچ میں کامیابی ملی ہے تو کوشش ہو گی کہ اسی طرح کی وکٹ ہو اور وہ ہمارے لیے سازگار ہو جس کی بدولت ہم میچ جیتنے کی کوشش کریں۔انہوںنے کہاکہ ٹیم کا مورال کافی اچھا ہے، جیت ٹیم کا ماحول بنانے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ گزشتہ میچ کی حکمت عملی کو ہی دوبارہ دہرا لیں، اگر ہمیں ان کے خلاف اسپن وکٹ سے فائدہ ہو رہا ہے تو کوشش ہو گی کہ اسی طرح کی کرکٹ کھیل لیں۔پنڈی کی وکٹ کے بارے میں سوال پر نائب کپتان نے کہا کہ ملتان اور راولپنڈی کے موسم میں فرق ہے، راولپنڈی کی نسبت ملتان میں تھوڑی زیادہ گرمی ہوتی ہے اور پنڈی میں ہم نے دیکھا ہے کہ یہ فاسٹ باؤلرز کے لیے مددگار ہوتی ہے اور اس میں باؤنس بھی ہوتا ہے، اس کو مدنظر رکھ کر گراؤنڈزمین ہیٹر اور فین کے ساتھ وکٹ تیار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسم کی وجہ سے پچ میں فرق پڑتا ہے لیکن بظاہر یہی نظر آ رہا ہے کہ اس وکٹ پر اسپن ہو گا، ابھی مجھے ٹیم کے بارے میں اندازہ نہیں لیکن اگر اسپن وکٹ ہوتی ہے تو ہو سکتا ہے کہ ہم اس میچ میں بھی تین اسپنرز کو ہی کھلائیں۔میر حمزہ کے پریکٹس سیشن میں نہ آنے کے سوال پر سعود شکیل نے کہا کہ میر حمزہ کے کولہے میں انجری کے مسائل ہیں اور اسی وجہ سے وہ دونوں دن سے پریکٹس کے لیے نہیں آ سکے البتہ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ وہ اگلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...