آصف زرداری کورونا کا شکار ہوگئے

0
188

اسلام آباد(این این آئی)سابق آصف زرداری کورونا کا شکار ہوگئے۔وزیرخارجہ اورپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری مکمل طورپر ویکسینیٹڈ ہیں۔انہوںنے کہاکہ آصف زرداری میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں اورانہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق صدر کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔