راولپنڈی (این این آئی)ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں، پاک فوج، ایف سی کے جوانوں نے امدادی کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد کی ،آرمی ایوی ایشن کے 2 ہیلی کاپٹر کراچی سے لسبیلہ اور اوتھل میں امدادی کاموں بھیجے گئے ، بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں میڈیکل کیمپوں میں علاج معالجہ جاری رہا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور ایف سی کی امدادی کارروائیاں جمعرات کو بھی جاری رہیں۔ پاک فوج اور ایف سی کے دستے سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ نے مدد کی، بلوچستان میں امدادی سرگرمیوں کیلئے آرمی ایوی ایشن کے دو ہیلی کاپٹر کراچی سے اوتھل، لسبیلہ کے علاقوں کے لئے روانہ کئے گئے ، یہ ہیلی کاپٹر گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران خراب موسم کی وجہ سے پرواز نہیں کرپا رہے تھے، ہیلی کاپٹر پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں گے اور ضروری امدادی سامان بھی منتقل کریں گے، گوادر میں جنرل آفیسر کمانڈنگ نے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے اوتھل کے علاقے کا دورہ کیا، سینئر مقامی کمانڈر نے خضدار اور گردونواح کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا ، اوتھل، جھل مگسی میں گراؤنڈ ریسکیو اور ریلیف ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور مقامی رہائشیوں کو خوراک اور پانی کی فراہمی میں مصروف رہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کر رہے تھے، کوسٹل ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ، تباہ شدہ کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کی مرمت اور یوٹیلیٹیز بحال کرنے کی کوششیں جاری رہیں، تربت میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والے حفاظتی بند کی مرمت کر دی گئی، پنجاب کے علاقے ڈی جی خان میں بھی فوجی دسرت امدادی کوششوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں، سیلاب سے متاثرہ مقامی لوگوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے فوج کی جانب سے دو میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں، سندھ میں کراچی کے مختلف علاقوں سے پانی نکالنے کے ساتھ ساتھ جامشورو اور گھارو کے علاقوں میں بھی فوج امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل رہی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...