مسقط (این این آئی )ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی 20 کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے بھارت کو 20 رنز شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔مسقط میں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی 20 کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 207 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی اور یوں افغانستان 20 رنز سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں پہنچ گیا۔رمن دیپ سنگھ کی نصف سنچری بھی بھارت کو شکست سے نہ بچاسکی، ایوش بدونی 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نشانت سندھو 23 رنز بنا کر رن آؤٹ کپتان تلک ورما 16 رنز بنا کر عبدالرحمان کو وکٹ دے بیٹھے، ابھیشیک شرما 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔افغانستان کی جانب سے غضنفر نے دو وکتیں حاصل کیں، عبدالرحمان اور شرف الدین اشرف ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔اس سے قبل افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے تھے، اوپنرز زبید اکبری اور صادق اللہ نے بالترتیب 64 اور 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔کریم جنت 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے، کپتان درویش رسول بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے راسک سلام نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں، عاقب خان ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...