واشنگٹن (این این آئی)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے عالمی سرمایہ کاروں سے ملاقات کی ہے، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ان کی یہ ملاقات ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن میں منعقدہ تقریبات میں گورنر اسٹیٹ بینک شریک ہوئے، جہاں بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں سے انہوں نے ملاقات کی۔تقریب میں جمیل احمد نے گزشتہ سال کے پاکستان کے معاشی انڈیکیٹرز میں نمایاں بہتری کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مالیاتی یکجائی نے معاشی استحکام بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان سمیت عالمی اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کو چیلنجز درپیش ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے سخت پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور حکومت دونوں نے استحکام کے لیے اہم اقدامات پر عمل کیا، ان اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مہنگائی عروج پر پہنچنے کے بعد اب واضح طور پر نیچے جا رہی ہے، معاشی سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں، معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مئی 2023ئ میں مہنگائی 38 فیصد تھی جبکہ 2024ئ میں 6.9 فیصد رہ گئی، مشکل حالات کے باوجود پچھلے 12 ماہ کے دوران بیرونی کھاتہ خاصہ بہتر ہوا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرونی جاری خسارہ بھی نمایاں طور پر کم ہوا، رقوم کی ا?مد میں بہتری نے اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالرز تک پہنچا دیے، اسٹیٹ بینک کا ہدف زرِ مبادلہ ذخائر کو جون 2025ئ کے ا?خر تک 13 ارب ڈالرز تک پہنچانا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...