اداکارہ ریشم مصنف خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف ماہرہ خان کے دفاع میں سامنے آگئیں

0
278

کراچی (این این آئی)لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریشم مصنف خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف ماہرہ خان کے دفاع میں سامنے آگئیں۔یہ بات عام ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر اور ماہرہ خان کے درمیان تعلقات اچھے نہیں اور ڈرامہ ‘صدقے تمہارے’ میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد معاملات خراب ہوگئے۔خلیل الرحمٰن قمر متعدد مواقع پر ماہرہ خان کے خلاف بول چکے ہیں اور اْنہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔اداکارہ ریشم، ماہرہ خان کی دوست بھی ہیں اور وہ اکثر نئی اداکاراؤں کو سپورٹ کرتی نظر آتی ہیں۔اداکارہ ریشم نے ماہرہ خان کا دفاع کیا۔ریشم نے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر یقیناً ایک بہترین مصنف ہیں اور اس سے کوئی انکار نہیں لیکن وہ ماہرہ خان پر جس طرح ہر وقت تنقید کرتے ہیں اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پروڈیوسرز نے ماہرہ خان کو ڈرامہ سیریل ‘صدقے تمہارے میں’ کاسٹ کیا تھا۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر میڈیا پر اپنا اثر و رسوخ حاصل کرنے کے لیے مشہور ستاروں خاص طور پر خواتین سے اپنا نام جوڑنا پسند کرتے ہیں۔